the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دہلی کے قرول باغ میں یونین بینک کی شاخ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی کے بھائی آنند کمار کے اکاؤنٹ میں نوٹ بندی کے بعد 1 کروڑ 43 لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔ اسی شاخ میں مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی کا بھی اکاؤنٹ ملا ہے جس میں نوٹ بندی کے بعد 104 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے منگل کو خود سامنے آکر اس پورے معاملے پر صفائی دی۔ مایاوتی نے پی ایم پر زور دار حملہ بھی کیا۔ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی میں بااثر لوگوں کو کمزور کرنے کے لئے مرکزی حکومت سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر انہیں پریشان کر سکتی ہے۔ پیر کو جو میں نے ایس پی، کانگریس کے اتحاد کو بے نقاب کیا اس سے بی جے پی کے لوگ ہل گئے ہیں۔ تبھی میرے خاندان اور پارٹی کے بارے میں ایسی گھناونی حرکت کی۔ یہ ہمارے لئے سونے پہ سہاگہ ہے، اب گھر بیٹھے ہماری حکومت بنے گی۔ اس کے لئے میں بی جے پی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ قدرت سے میری دعا ہے کہ نوٹ بندی جیسے اور 2-3 فیصلے یہ لے لیں۔ ہم آسانی سے اپنی حکومت بنا لیں گے۔ یہ ہمیں بہت بڑا تحفہ دے رہے ہیں۔ ہمیں سیاسی فائدہ ہوگا۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مایاوتی نے بی جے پی پر سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے بی ایس پی کی طرف سے جمع کرائی گئی رقم کے بارے میں کہا کہ بی ایس پی نے ضابطہ کے مطابق اپنا پیسہ



جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمع رقم قانون کے تحت ہے، رقم نوٹ بندی سے پہلے جمع کی گئی تھی۔ اگست کے بعد سے پیسہ جمع کیا جا رہا تھا۔ مایاوتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بی ایس پی کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا پیسہ ہے۔ لوگوں کا پیسہ ہے۔ اس رقم کو ہم پھینک دیں گے کیا؟ ہم نے پوری ایمانداری اور وفاداری سے پیسے کو جمع کرایا ہے۔ بی جے پی کے اشارے پر چل کر کچھ چینل اسے توڑ مروڑ کر غلط طریقے سے پیش کر رہے ہیں۔ بی جے پی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی اپنا پیسہ جمع کرایا ہے لیکن ان کی چرچا بھی نہیں ہوتی۔ مایاوتی نے کہا کہ یہ سب دلت مخالف ذہنیت نہیں ہے تو کیا ہے؟ نسل پرست ذہنیت رکھنے والے لوگ یہ قطعی نہیں چاہتے ہیں کہ اترپردیش کی سیاسی اقتدار کی ماسٹر چابی ایک دلت کی بیٹی کے ہاتھ میں آئے۔
مرکز کے اقتدار پر قابض بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی اپنا پیسہ جمع کرایا ہے لیکن ان کی بات نہیں ہوتی ہے۔ بی جے پی اور ایسی ذہنیت رکھنے والے نہیں چاہتے کہ ہمارے ہاتھ میں آئے اقتدار کی ماسٹر چابی۔ بے نامی جائیداد کے الزام کا سامنا کر رہے چھوٹے بھائی آنند کمار پر مایاوتی نے کہا کہ ان کے بھائی نے انکم ٹیکس کے قوانین کے مطابق پیسہ جمع کرایا ہے۔ یہ ہم سے مول بھاو کرنے کے لئے خبر کے طور پر دکھاتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.